سیاسی ٹولہ اپنی سیاست چمکانے کیلئے حکومت پر تنقید کے تیر چلا رہے ہیں۔ خالد جٹ

Khalid Jutt

Khalid Jutt

فیصل آباد (پ ر) صدر موبائل ایسوسی ایشن کچہری بازار اور نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) کارپوریشن سٹی فیصل آبادچوہدری خالد جٹ نے کہا ہے کہ سیاسی ٹولہ اپنی سیاست چمکانے کیلئے حکومت پر تنقید کے تیر چلا رہے ہیں۔

لیگی حکومت سی پیک منصوبے سے ملک کی تقدیر بدلنے میں مصروف ہے اور سیاسی اداکار اپنی سیاست چمکانے کے چکر میں ملک کے خلاف متحد ہو رہے ہیں اور ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنیوالی لیگی حکومت کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔ کبھی دھرنوں اور کبھی لفظی جنگ سے عوام کے دلوں میں حکومت کیخلاف زہر بھرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔

خالد جٹ نے کہا کہ لیگی حکومت ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے سرگرم ہے اور سیاسی اداکاروں کی وجہ سے ملکی ترقی کا سفر نہیں رکے گا۔ وزیراعظم میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے قومی یکجہتی کو مضبوط کرنے کیلئے مثالی اقدامات کئے ہیں۔ سی پیک منصوبہ سے پوری دنیا میں پاکستان کا مثبت امیج اجاگر ہوا ہے اور بیرونی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بحال ہوا ہے۔

چین’ روس’ ترکی سمیت دیگر ممالک پاکستان کیساتھ سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں جس کا سہرا وزیراعظم میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے سر ہے۔ خالد جٹ نے کہا کہ ملک کیخلاف باتیں کرنے والے ہوش کے ناخن لیں اور ملکی ترقی کیلئے لیگی حکومت کا ساتھ دیں۔