سیاست میں آ کر بے عزت نہیں ہونا چاہتی، روینہ ٹنڈن

 Raveena Tandon

Raveena Tandon

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کی سینئر اداکارہ روینہ ٹنڈن نے اپنی فلموں میں کئی ایسے کردار کیے ہیں جن میں ان کا واسطہ سیاستدانوں سے پڑتا ہے لیکن حقیقی زندگی میں وہ سیاستدانوں سے کوئی تعلق نہیں رکھنا چاہتیں۔

ایک انٹرویو میں روینہ ٹنڈن کا کہنا تھا کہ انھیں بہت مرتبہ کہا گیا کہ وہ سیاست میں آ جائیں لیکن وہ کہتی ہیں کہ سیاست میں آنے کا دور دور تک کوئی ارادہ نہیں۔روینہ کے مطابق آج کے سیاست دانوں کی معاشرے میں کوئی عزت نہیں۔

اداکارہ کی حیثیت سے انھیں جو عزت ملی ہے وہ اسے سیاست کی نزر ہر گز نہیں کر سکتیں۔