سیاست ایک مستقل عمل ہے جموں کشمیر پیپلزپارٹی اصول ونظریہ کے مطابق سیاست کررہی ہے

PPP

PPP

راولاکوٹ (پ۔ر) جموں کشمیر پیپلزپارٹی کے صدر نامزد امیدوارحلقہ تین سردار خالد ابراہیم خان نے کہاہے کہ سیاست ایک مستقل عمل ہے اورجموں کشمیر پیپلزپارٹی سنجیدگی کے ساتھ ایک اصول ونظریہ کے مطابق سیاست کررہی ہے۔

جولوگ پندرہ سال اس حلقہ سے منتخب ہوتے رہے وہ اقتدارکے مزے لوٹنے کے لیے سیاست میں آئے ۔تین الیکشن بدستورجیتنے کے بعدآج جب انہیں اپنی شکست نظرآرہی ہے۔وہ الیکشن سے بھاگ گئے ہیں جبکہ جموں کشمیر پیپلزپارٹی تین الیکشن ہارنے کے باوجودآج بھی اصول ونظریہ کے ساتھ الیکشن میں جارہی ہے ۔حالانکہ میں حلقہ چارسے چارمرتبہ ایم ایل اے منتخب ہوامیں دوبارہ بھی وہاں منتخب ہوسکتاتھالیکن وہ حلقہ چھوڑکریہاں آنے کامقصدیہ تھاکہ یہاں سیاست کی سمت درست نہیں تھی اورآج پندرہ سال بعدیہ بات واضح ہوچلی ہے کہ ناانصافی اورمخصوص لوگوں کونوازنے کے سواکوئی کام نہ ہوا۔عوام ساتھ دیں ناانصافی کے خاتمے کے لیے 21 جولائی کوتلوارکے نشان پرمہرلگائیں۔

ان خیالات کااظہار صدر جے کے پی پی سردارخالدبراہیم خان نے دوتھان کارنرمیٹنگ اور پوٹھی بالامیں افطارڈنرکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اداروں کی مضبوطی اورمیرٹ ہی عوام کے مسائل کاضامن ہے۔پندرہ سالوں میں جس نمائندے کوآپ چنتے رہے انہوں نے کبھی اسمبلی میں قانون سازی کے حوالے سے کوئی کام کیاہی نہیں سوائے اس کے کہ لوگوں کوجھوٹے دعوئوں میں اوروعدوں پربے وقوف بنایا جاتارہااورمخصوص لوگوں کونوازہ گیااجتماعی طورپرعام آدمی کیلئے کوئی کام نہیں ہوا۔

جس کا نتیجہ یہ ہے کہ حقدارآج بھی اپنے حق کیلئے ٹھوکریں کھارہاہے۔جموں کشمیر پیپلزپارٹی ایک بات کی برملاضمانت دیتی ہے کہ ناانصافی کسی کے ساتھ نہیں ہوگی۔جموں کشمیر پیپلزپارٹی تعمیروترقی کی خواہاں ہیں لیکن سڑک ٹوٹی نلکاکوسیاسی رشوت کے طور پر استعمال کرنے کے خلاف ہے۔کیونکہ یہ عوام کابنیادی حق ہے۔جوعوام کوان کی دہلیز پر بلاتفریق اور تخصیص ملناچاہیے۔ان میٹنگزسے سابق صدرجے کے پی پی جسٹس (ر) سردار نوازخان، سردارجاویدنثار، سردارمصطفی سعید،نعمان نذر،شیخ صادق،نورحسین ودیگرنے خطاب کیا۔ متعددافراد نے باضابطہ طورجے کے پی پی میں شمولیت کااعلان کیا۔جے کے پی پی کے دیگرعہدیداران سردارنویدحیات خان فاروق عبداللہ عامررفیق نے بھی ان پروگرامات میں شرکت کی اورپارٹی میں نئے شامل ہونے والوں کومبارکبادپیش کی۔