سیاست کی بے رحمی نے رشتوں کے تقدس کا بھی سرعام جنازہ نکال دیا

CH Anwarul Haq

CH Anwarul Haq

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپورٹر) سیاست کی بے رحمی نے رشتوں کے تقدس کا بھی سرعام جنازہ نکال دیا گزشتہ 6سالوں سے ریاست کے سنیئر پارلمینٹرین سابق سنیئر وزیر چوہدری صحبت علی مرحوم و مغفور کی رہائش گاہ زمیندار ہاوس بھمبر پر ان کے صاحبز ادے ڈاکٹر انعام الحق نے تین عدد تصاویر جن میں سابق جسٹس چوہدری نیاز احمد مرحوم ، چوہدری صحبت علی کے برادر اصغر چوہدری محمد اشرف مرحوم کی تصاویر آویزا ں کررکھی تھی پیپلز پارٹی سے رخصتی کے ساتھ ہی ڈاکٹر انعام الحق نے اپنے والد گرامی سمیت دیگر دونوں بزرگوں کی تصاویر کو بھی رخصت کردیا ہے۔

جس سے چوہدری نیاز احمد اور چوہدری صحبت علی ، چوہدری اشرف مرحوم کے چاہنے والوں میں شدید غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے جب اس بارہ میں سابق اسپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق سے موقف جاننے کی کوشش کی گئی تو انہوں اس پر صرف انا ﷲ و انا الیہ راجعون پڑھا جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ بھائی ڈاکٹر انعام الحق اگلے انتخابات میں آپ کی حمایت حاصل ہونے کا دعوی کررہے ہیں تو انہوں نے اس بیان کو کافرانہ قراردیا اور کہا کہ جو شخص اپنے والد گرامی کی تصویر سے وفانہیں کرسکتا اسے بھائی کے رشتے کا دعوی رکھنا کیسے زیب دیتا ہے۔

یہ دعوی حماقت ہے پیپلزپارٹی میں پوری طرح موجود ہوں آئندہ انتخابات میں ڈنکے کی چوٹ پر حصہ لوں گا انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر انعام الحق کے بچپنے کے باعث گزشتہ کئی سالوں سے ان سے میں نے مکمل اعلان لاتعلقی کررکھا ہے تاکہ ان کے کسی بھی خود کش حملہ کے نتیجہ میں محفوظ رہ سکوں۔