پولنگ کا وقت بڑھایا جائے: فاروق ستار

Farooq Sattar

Farooq Sattar

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے الیکشن کمیشن سے انتخابی عمل کا وقت بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کا کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی کے کئی علاقوں میں تاحال پولنگ شروع نہیں ہوسکی ہے لہذا الیکشن کمیشن وقت بڑھائے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات ہمارے کارکن کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا ہے جس کی ذمہ داری حکومت سندھ پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے اپنی شکست تسلیم کرلی ہے اور وہ کسی بھی وقت بائیکاٹ کا اعلان کرسکتے ہیں، لانڈھی میں ایم کیو ایم کے پولنگ ایجنٹ پر بدترین تشدد کیا گیا۔

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات آئین سے متصادم ہے، اگر وزیراعلیٰ نے رکاوٹیں کھڑی کیں تو سندھ کے شہری علاقّوں کے عوام اپنا وزیراعلیٰ خود تلاش کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیوایم کے مخالفین کو نتیجے کا اندازہ ہوگیا تب ہی دھاندلی کے الزامات لگارہے ہیں، کراچی کا میئر اپنا ہونا چاہیے۔