آلودگی سے پاک ماحول کے قیام کے لئے بلدیہ کورنگی کا سرسبز مہم چلانے کا اعلان

DMC KORANGI KARACHI

DMC KORANGI KARACHI

کراچی : بلدیہ کورنگی کا موسمی تغیرات سے عوامی زندگیوں کو محفوظ اور آلودگی سے پارک ماحول کے قیام کے لئے سرسبز مہم چلانے کا آغاز کردیا ،تمام شاہراہوں پر پودے اور درخت لگا نے کے ساتھ ساتھ عوامی تعاون کے ذریعے علاقائی سطح پر سرسبز ماحول کو فروغ دیا جائیگا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے محکمہ پارکس کو ہدایت کی ہے کہ پارکوں اور کھیل کے میدانوں کو تمام تر سہولتوں سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ علاقائی سطح پر پودوں اور درختوں کی حفاظت اور سرسبز ماحول کے قیام کے ساتھ اس کی آفادیت سے عوامی شعور کو بیدار کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے میونسپل کمشنر امیر بخش جونیجو کے ہمراہ بلدیہ کورنگی کے تحت جاری صفائی وستھرائی سرسبز ماحول کے قیام کے حوالے سے خصوصی انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیااس موقع پرانہوں نے محکمہ پارکس کو ہدایت کی کہ سرسبز ماحول کا قیام عوامی تعاون کے ذریعے یقینی بنا ئی جائے ہیٹ ویو کے اثرات کو زائل کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ پودے اور درخت لگائے جائیں۔

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ سرسبز ماحول کے قیام میں بلدیہ کورنگی کا ساتھ دیں تاکہ آلودگی سے پاک صحت مند ماحول کا قیام باہمی تعاون کے ذریعے ممکن بنا یا جاسکے بعد ازاں مختلف علاقوں کے دورے پر ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی نے صفائی وستھرائی اور دیگر بلدیاتی انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ضلع کورنگی کی حدود میں صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی بہتری کے ساتھ سرسبز اور خوبصورت ماحول کا قیام ترجیحی اور مستقل بنیادوں پر قائم و دائم رکھنے کے لئے اپنی تمام تر محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لائیں۔