پول ڈیپارٹمنٹ کی مشینوں کو ڈی ایم شیز کے حوالے کرنے کی تیاری

Corruption

Corruption

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمی کراچی نے بڑی کرپشن چھپانے کے لئے ایک بار پھر پول ڈیپارٹمنٹ کی مشینوں کو ڈی ایم شیز کے حوالے کرنے کی تیاری کر لی۔

ذرائع کے مطابق بلدیہ عظمی کراچی نے 6ڈی ایم سیز ایک بار پھر مشین پول ڈیپارٹمنٹ سے 5,5 ڈمپراور ایک ایک لوڈر دینے کی تیاری کر لی جبکہ ڈی ایم سیز کی 60 فیصد مشینریاں پہلے ہی ناکارہ کھڑی ہیں اور ان کی مرمت کے لئے فنڈ نہیں ہیں گزشتہ دو سالوں میں بلدیہ غربی اور بلدیہ ملیر کو دی گئی مشینیں پول ڈیپارٹمنٹ مشینریاں بھی ناکارہ کر کے کھڑی کر دی گئی ہیں۔

دونوں ڈی ایم سیز نے ان کی مرمت نہیں کروائی جبکہ 2007میں 633ملین کی لاگت سے خریدی گئی 50فیصد سے زائد مشینریاں کے ایم سی کے افسران نے پہلے ہی کھڑے کھڑے تباہ کر دی ہے اور ان مشینوں کی مد میں 6سالوں میں کروڑوں کی کرپشن کی گئی ذرائع کے مطابق کے ایم سی نے آئندہ ماہ سے نیشنل ایکشن پروگرام کے تحت سخت آپریشن کے متوقع پہ اب کرپشن کو چھپانے کے لئے ڈی ایم سیز کو مشینریاں دینے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ کے ایم سی کی سجن یونین اور مشین پول ڈیپارٹ کے مزدوروں نے بھی نے بھی سخت احتجاج اور وزیر اعلی ہاوس کے گھیراو کے ساتھ ساتھ 6سالوں کی کرپشن کو بے نقاب کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا ہے واضح رہے کہ ماضی میں بھی سابق وزیر بلدیات شرجیل میمن ،نادر حسین شاہ نے بھی مشینریاں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن ملازمین کے احتجاج پہ فیصلہ ملتوی کر دیا تھا۔