پی ٹی ائے کی ناقص کارکردگی موبائل پر نوسر باز سادہ لوح عوام کو لوٹنے لگے

Taxila

Taxila

ٹیکسلا (سردار منیر اختر) سائبر کرائم بل اور پی ٹی ائے کی ناقص کارکردگی موبائل پر نوسر باز سادہ لوح عوام کو لوٹنے لگے، موبائل فون پر کالز آتی ہیں کہ آپ کا انعام اور اتنے تولے سونا نکلا ہے،آپ نے اس ماہ میں اتنا بیلنس استعمال کیا ہے جس کی وجہ سے کمپنی نے خوش ہو کر آپ کو انعام سے نوازہ ہے، سادہ لوح عوام کے ساتھ مذید فراڈ یہ کہ صارف جو بھی موبائل نیٹ ورک استعمال کر رہا ہوتا ہے اسی کمپنی کا کہا جاتا ہے کہ جو نیٹ ورک آپ یوز کر رہے ہیں ہم اسی نیٹ ورک کے ہیڈ آفس سے بول رہے ہیں،آپ ہمارئے اس نمبر پہ رابطہ کریں ،جب اس نمبر پہ رابطہ کیا جاتا ہے تو یہ نوسر باز گروپ آگے سے متعلقہ نیٹ ورک کا پہلے سے ریکارڈ کردہ پرومو چلاتے ہیں تا کہ سادہ لوح لوگ سمجھ جائیں کہ متعلقہ کمپنی کا پرومو جو چل رہا ہے تواصل میں انعام نکلا ہو گا یوں صارفین ان نو سربازوں کے جھانسے میں آ جاتے ہیں ،افسوس کی بات ہے کہ سائبر کرائم بل عوام کو فلاح کے لیے بنایا گیا اس بل کی موجودگی میں عوام ان فراڈیوں کے ہاتھوں لُٹ رہی ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے یہی حال پی ٹی ائے کا بھی ہے قانون کے ہاتھ لمبے ہونے کے باوجود اتنی دیدہ دلیری سے عوام کو لوٹنے والے گروہ متحرک ہیں۔

ایسی ہی ایک فون کال آج مورخہ 8اکتوبر کو ٹیکسلا چوک میں واقع Edge Copmutersکے مالک عمرا ن صمدانی کو آئی کہ آپ کا تین لاکھ کا نقد انعام جبکہ پانچ تولے سونا بھی نکلا ہے،کال 0311-1344883سے دن 11:40پہ آئی جس پر عمران صمدانی نے کالر کو کہا کہ یہ انعام تم کو ہی مبارک ہو عوام کو الو مت بناو کیوں سادہ لوح لوگوں سے فراڈ کر رہے ہو تو کالر نے آگے سے بکواس شروع کر دی جب نیشنل میڈیا کی ٹیم نے درجہ بالا نمبر پہ کال کی تونوسرباز نے کال کاٹ دی کہ تم اور سائبر کرائم جو کر سکتے ہو کر لو،یہ ان اداروں کا فیلر ہے کہ اتنی دیدہ دلیری سے عوام کو لوٹا جا رہا ہے مگر کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔