مفلس و دکھی انسانیت کی خدمت ہی بہترین عبادت ہے، ابتسام الحق

Lahore

Lahore

لاہور: سماجی رفاعی ادارے اور تنظیمیں معاشرے کے نادار افراد کی مدد کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہیں، مخیر حضرات کو اس سلسلے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔

ان خیالات کا اظہارحلیمہ ولی محمدفائونڈیشن کے چیئرمین محمدابتسام الحق نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،جس میں معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی، انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت بہترین عبادت ہے اور وہ تمام لوگ مبارکباد کے مستحق ہیں جو دوسروں کے دکھ درد کو اپنا سمجھتے ہوئے دکھی انسانیت کی خدمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک سے غربت و افلاس کے خاتمہ کیلئے حکومت کو عملی اقدامات کرنے چاہیئے ،محمد ابتسام الحق نے کہاکہ ماہ مقدس کے دوران شہریوں کی فلاح و بہبود کیلئے جس قدر ہو سکا حلیمہ ولی محمد فائونڈیشن کے تحت کرینگے۔