پوپ فرانسِس نے فلسطین کے صدر محمود عباس کو ’امن کا فرشتہ‘ قرار دے دیا

Pope Francis And Mahmoud Abbas

Pope Francis And Mahmoud Abbas

ویٹیکن سٹی (جیوڈیسک) مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسِس نے فلسطین کے صدر محمود عباس کو امن کا فرشتہ قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ویٹی کن میں محمود عباس نے پوپ فرانسِس سے ملاقات کی، جس میں میں دونوں رہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ میں امن عمل سے متعلق تفصیلی بات چیت کی۔ ملاقات کے بعد پوپ فرانسس نے فلطسینی صدر کو خصوصی میڈل سے نوازتے ہوئے انہیں امن کا فرشتہ قرار دیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ویٹی کن کی جانب سے فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم کیا گیا تھا جس پراسرائیل نے سخت برہمی کا اظہار کیا تھا۔