پوپ فرانسس امریکا کے چھ روزہ دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے

Pope Francis

Pope Francis

واشنگٹن (جیوڈیسک) رومن کیتھولک مسیحیوں کے سربراہ پوپ فرانسس کا امریکا کا یہ پہلا دورہ ہے۔ وہ نیو یارک اور فلاڈیلفیا بھی جائیں گے۔

واشنگٹن میں قیام کے دوران پوپ صدر اوباما سے ملاقات بھی کریں گے۔ پوپ کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے علاوہ نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے بھی خطاب کریں گے۔

پوپ فلاڈیلفیا میں دعائیہ تقریب میں شرکت کریں گے جس میں تقریباً 20 لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے۔ پوپ فرانسس کیوبا کے تین روزہ دورے کے بعد امریکا پہنچے ہیں۔