کروڑ لعل عیسن کی خبریں 29/6/2016

GRA

GRA

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) چوہدری مقبول احمد کی وفات پر صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ،سینئیر نائب صدر حاجی فاروق جنرل سیکٹری مہر احسان اللہ کلاسرہ ،نائب صدر انتظار شاہ ،فنانس سیکٹری ایاز خان نیازی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحول کے لئے مغفرت کی دُعا کی اور ان کے بیٹوں چوہدری اظہر مقبول چوہدری عابد مقبول سے اظہار تعزیت کی ہے ۔

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار)ٹی ایم اے کروڑ کافی عرصہ سے ٹی او آر،ٹی او پی چیف افیسر کروڑ و فتح پور موجود نہیں ۔ان کی غیر موجودگی میں ان کے دفتر غیر فعال عملہ برائے نام حاضری لگانے لگا ٹی ایم او کروڑ بھی عدم دلچسپی کا شکار،سپریڈنٹ فتح پور اور سب انجینئیر بغیر اطلاع کے عمرہ پر چلے گئے تفصیل کے مطابق کافی عرصہ سے ٹی ایم اے کروڑ افسران و ملازمین دفتر سے غائب کبھی کبھار من مرضی سے آکر حاضری لگانا معمول بن گیا کروڑوں روپے تنخواہیں گھر بیٹھے وصول کی جارہی ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں تحصیل افیسر ریگویشن شہر میں تجاوزات۔یونین کونسلوں کی دیکھ بھال جبکہ تحصیل افیسر فنانس تمام مالی معاملات ٹیکس وصولی کروڑوں روپے کے بلوں اور تنخواہوں کی ادائیگیوں کو ڈیل کرتا ہے لیکن اہم سیٹ کئی سا ل سے سینئیر کلرک غلام دستگیر کے حوالے کی گئی ہے جوکہ دو نمبر بل بنانے افسران اور آڈٹ آفسر حصہ پہنچانا کا ملکہ رکھتا ہے اور دفتر نہیں آتا ہے صرف بلوں پر دستخط کرکے اپنا کمیشن وصول کر کے چلا جاتا ہے ۔ٹی ایم اے کروڑ میں سیلاب رمضان سمیت رمضان المبارسمیت سابقہ دور میں لگائے گئے میلہ جات اور قدرتی آفات کے مواقع پر لاکھوں روپے کے فرضی اور جعلی بل بنائے جانا معمول بن گیا لیکن حکومت کے ذمہ داران اور ممبران اسمبلی نے آج تک اس کا نوٹس نہیں لیا ہے کروڑ لعل عیسن کے عوامی سماجی اور شہری حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت اعلیٰ حکام اور انٹی کرپشن حکام سے ساری صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار)مسجد امن کا گہوارہ ہوتیں ہیں کچھ لوگوں نے فتنہ فساد کے ذریعے مساجد پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے اللہ کی راہ میں خرچ کرنا مسجدیں تعمیر کرانا سرائے اور کنویں بنوانا اجر عظیم اور صدقہ جاریہ ہے ان خیالات کا اظہار معروف عالم الدین قاری محمد اشفاق سعیدی نے گزشتہ روز امید وار صوبائی اسمبلی چوہدری اطہر مقبول کے والد چوہدری مقبول حسین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے اپنے کشف محبت کے ذریعے غیر مسلموں کو مسلمان کیا دھماکے کلاشن کوفوں کے ذریعے نہیں ،علمائے خیر محبت امن اور بھائی چارے کا درس دیتے ہیں اسلام میں کسی کو زبردستی مسلمان کرنے کی اجازت نہیں نفع کے لئے استعمال ہونے والا ہی علم جوکہ قبر اور حشر میں مدد گار ہوگا انہوں نے کہا کہ والدین کے لئے دعا کرانے بھی صدقہ جاریہ ہے ماہ رمضان کا آخری عشرہ بخششوں کا عشرہ ہے تمام مسلمان اس آخری عشر ہ کی برکتیں سمیٹ لے کیا خبر یہ مہینہ پھر ہماری زندگیوں میں آئے یہ نا آئے قرآن خوانی کی تقریب میں ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن سابق وفاقی وزیر سردار بہادر خان سابق ایم پی اے چوہدری الطاف حسین ،صفدر بھٹی صاحبزادہ محبوب الحسن ،حاجی غلام عباس بپی ،سردار فیروز علی خان ،سردار ذوالفقار علی خان سیہڑ ،سردارارشد اسلم خان ،صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ چئیرمین یونین کونسل حاجی یاسین جٹ صدر انجمن تاجران فتح پورچوہدری عمران نذیر،رانا محمد سرور،جاوید اصغر ،چوہدری خالد گجر،چوہدری محمود احمد،ملک غلام اکبر سامٹیہ،سردار ریاض خان سیہڑ،SHOرضوان شاہد،معروف صحافی انجم سہرائی ،حاجی عامر خلیل ،چوہدری سرور گجر ،چوہدری شاہد عزیز گجر ،رانا آصف ،چوہدری ذوالفقار علی سمیت سینکٹروں افراد نے شرکت کی آخر میں قاری محمد اشفاق سعیدی نے دعا کرائی اور افطار ڈنر دیا گیا۔