مقبول خداوند ہے سمجھو شبِ معراج

پھر آ گئی اے مومِنو سن لو شبِ معراج
اللہ نے دِکھلائی ہے تم کو شبِ معراج
سرکار ملے جاکے ہیں اِس شب کو خدا سے
اِس واسطے کہتے ہیں سب اِس کو شبِ معراج
اُمت کو نمازوں کا ملا تحفہ ہے اِس میں
ہرگز نہ تم اے مومِنو بھولو شبِ معراج
رب نے تھادیاحکم یہ جبرئیل ِ امیں کو
جاو میرے محبوب کو لاو شبِ معراج
قرآن میں خود رب نے کیازکر ہے اِس کا
اِس درجہ پسند آئی ہے رب کو شبِ معراج
حیراں تھے سب دیکھ کے یہ جن و ملک بھی
انسان کو اور قربِ خداہو شبِ معراج
کافر ہے حقیقت میں مسلمان نہیں وہ
بہائی نہیں اِک لمحہ بھی جس کو شبِ معراج
اے مومِنو پھر ہم کو مقدر سے ملی ہے
خوش ہو کے سب ہی آج مناو ¿ شبِ معراج
محبوب ومحب کا ہوااِس شب میں ہے سنگم
بے مثل ہے اعظم یہی کہہ دو شبِ معراج
اعظم یہ ہر ایک راز سے افضل بخداہے
مقبولِ خدا وند ہے سمجھو شبِ معراج

Miraj Night

Miraj Night

کلام :-محمداعظم عظیم اعظم