پائی خیل کی خبریں 7/11/2016

Speech

Speech

پائی خیل (نامہ نگار) معروف مذہبی راہنما مفتی محمد جنید رضا خان قادری نے جامعہ انوار الحدیث حنفیہ غوثیہ نزدشیل پمپ میں منعقدہ ماہانہ درسِ قرآن کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعوذ اللہ تعالی کی طرف سے امت محمدیہ ۖ پر ایک بہت بڑی نعمت ہے ۔تعوذقران مجید کی تلاوت سے پہلے پڑھا جاتاہے اور نماز میں بھی قرآت سے پہلے پڑھا جاتاہے۔تعوذ پڑھنے والا اللہ عزوجل کی بارگا ہ کو اپنی پناہ گاہ بناتاہے اورکہتاہے مولا ئے کریم میں ان سب سرکشوں باغیوں سے تیری پناہ میں آتاہوں۔جب انسان اللہ کی پناہ میں آجاتاہے تو دنیا کی کوئی چیز اسکو نقصان نہیں پہنچا سکتی ہے۔اگر کوئی چیز نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گی تو اسے اللہ کافی ہو گا ۔جو شخص صبح تین بار تعوذ اور سورة حشر کی آخری تین آیتیں پڑھ لے گا تو اللہ تعالی اس پر ستر ہزار فرشتے مقرر کر دے گا جو شام تک اس کے لیئے مغفرت کی التجاء کرتے رہیں گے اور اگر اس دن مر گیا تو وہ شہید ھوگا اور اسی طرح اگر شام کو پڑھا تو صبح تک یہی معاملہ ھو گا۔جب کوئی نیند میں ڈر جائے تو اسے یہ کلمات پڑھ لینے چاھئے اعوذ بکلمات اللّٰہ التامة من غضبہ و عقابہ و شر عبادہ و من شر ھمزات الشیاطینتو اسے کوئی چیز نقصان نہیں دے گی۔حضرت عبداللہ بن عمر کا کوئی لڑکا بالغ ہوتا تو آپ اسے یہ کلمات یاد کراتے اور اگر چھوٹا ہوتا تو کاغذ میں لکھ کر ان کے گلے میں لٹکا دیتے۔محفل کے اختتام پرصلوة وسلام ملک وقوم کی سلامتی کے لئے دعائے خیر کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Ghulam Haider

Ghulam Haider

پائی خیل (نامہ نگار) سوانس کے رہائشی 28سالہ پیدائشی معذورنوجوان غلام حیدرکی ارباب اختیارسے ملازمت کی اپیل تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ سوانس کارہائشی 28سالہ پیدائشی معذورنوجوان غلام حیدرجوصرف تین فٹ کے قدکامالک اورغیرشادی شدہ ہے ۔انہوں نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ عرصہ درازسے معذورکوٹہ پربھرتی کے لئے دھکے کھارہوں لیکن کہیں بھی شنوائی نہیں ہورہی ہے۔غلام حیدرولدغلام قاسم کاکہناہے کہ میراوالدوفات پاچکاہے جبکہ والدہ زندہ ہیں۔میں نے غربت کی حالت میں بھی رہ کر میٹرک کاامتحان پاس کیا۔معاشی حالت ٹھیک نہ ہونے سے آگے تعلیم جاری نہ رکھ سکا۔میانوالی میں معذورکوٹہ پرہرسرکاری محکمہ میں جاب کے لئے اپلائی کیااورمیرٹ پربھی میرانام آنے کے باوجودکہیں سے انصاف نہیں ملاہے ۔انہوں نے وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف،وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمدشہبازشریف سے ملازمت کی اپیل کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پائی خیل(نامہ نگار)حلقہ این اے 71میانوالی 1کے علاقہ یونین کونسلزڈھیرامیدعلی شاہ ،پائی خیل،موچھ،سوانس،غنڈی اوردیگرعلاقوں کوسوئی گیس کی سہولت فراہم کی جائے کیونکہ ٹھٹھی شریف کے چندگزکے فاصلہ پردائودخیل میں طویل عرصہ سے سوئی گیس کی سہولت میسرہے ۔مندرجہ بالاعلاقوں کواس جدیددورمیں سوئی گیس کی سہولت میسرکرکے انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں۔کیونکہ وزیراعظم میاں نوازشریف کے دورہ میانوالی کے موقع پرانتخابی مہم میں بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے این اے 71کوسوئی گیس کی فراہمی کاوعدہ کیاگیاتھا۔اب جبکہ وعدہ کی تکمیل کے لئے اس سے مناسب وقت کیاہوگا۔شہریوں احمدنوازخان نیازی،حافظ کریم اللہ چشتی،ماسٹرجہان خان ،غلام رسول خان،تاجرنورنگ خان ودیگرنے ایم این اے حلقہ 71حاجی عبیداللہ خان شادی خیل اوروزیراعظم میاں محمدشہبازشریف سے سوئی گیس کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔