محکمہ پاپولیشن کے ملازمین کی جانب سے خواتین ملازمہ کو حراساں کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

بدین (عمران عباس) محکمہ پاپولیشن کے ملازمین کی جانب سے آفیس کی خواتین ملازمہ کو حراساں کرنے اور بلیک میل کرنے کے خلاف ضلعی افسر حاکم علی تنیوکے خلاف احتجاجی مظاہرہ، فوری طور برطرف کرنے کا مطالبہ، آفتاب ملاح، اقبال درس، حسنا پروین، رخسانہ، اور دیگر ملازمین کی جانب سے ضلعی افسر کے خلاف سخت نعر یبازی کی گئی۔

مظاہرے میں رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حاکم علی تنیو ایک بد عنوان آفیسر ہونے کے ساتھ ساتھ آفیس کی خواتین ملازموں کو حراساں کرنے کے ساتھ ساتھ بلیک میل بھی کرتا ہے انہوں نے کہا کہ وہ ایک کرپٹ اور راشی افسر ہے اس کے آنے کے بعد آفیس کا کوئی بھی ملازم اس سے خوش نہیں ہے انہوں نے کہا کہ جس افسر میں کی نظروں میں عورت کی عزت نا ہو ایسا افسر کو ہم کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کرینگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کا ماضی بھی داغ دار ہے اگر اسے یہاں سے نہیں ہٹایا گیا تو ہم سارے ملازم قلم چھوڑ ہڑتال کرینگے، انہوں نے سندھ کے ویزسید قائم علی شاھ اور دیگر عملداروں سے اپیل کی کہ پاپولیشن کے ضلعی افسر کو فوری طور پر یہاں سے ہٹاکر عورتوں کی عزتوں کو محفوظ بنایا جائے۔

Female Employee Harassed Against Protest

Female Employee Harassed Against Protest