محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام ہفتہ بہبود آبادی 19 مارچ تک جوش و خروش سے منایا جائیگا

Kasur

Kasur

قصور (محمد عمران سلفی سے) محکمہ بہبود آبادی ضلع قصور کے زیر اہتمام ہفتہ بہبود آبادی 19 مارچ تک جوش و خروش سے منایا جائیگا ۔ہفتہ بہبود آبادی منانے کا مقصد ماں اور بچے کی صحت کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔

ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر میاں محمد امجد فاروق کے زیر نگرانی ضلع بھر میں گروپ میٹنگز ، فری میڈیکل کیمپس، مقابلہ نعت خوانی اور واک منعقد کی جا رہی ہیں ۔ہفتہ بہبود آبادی کے سلسلے میں گزشتہ روز فیملی ہیلتھ کلینک ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور میں فری میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا۔

جس میں ڈی او پاپولیشن ویلفیئر آفیسر میاں محمد امجد فاروق ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر مسز سمیرا دلاور ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ٹیکنیکل ڈاکٹر شبانہ خالد ، وویمن میڈیکل آفیسر ڈاکٹر آصمہ قیوم اور خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب للیانی(رجسٹرڈ)