پوٹھوہار ریجن میں سی این جی کی بندش کا حکومتی فیصلہ کالعدم

High Court

High Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد اور راول پنڈی ریجن میں سی این جی اسٹیشنز کو ہفتے میں تین دن گیس کی فراہمی جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سی این جی بندش کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا ہے۔

عدالت نے اسلام آباد اور راول پنڈی ریجن میں سی این جی اسٹیشنز کو غیر معینہ مدت کے لئے گیس کی فراہمی بند رکھنے کا حکومتی فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے سی این جی بندش کا پرانا شیڈول بحال کردیا ہے۔

عدالت نے سی این جی اسٹیشنز کو گیس بندش کا معاملہ 90 روز میں مشترکہ مفادات کونسل لے جانے کی ہدایت کی ہے۔عدالتی حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ اقتصادی کونسل رابطہ کمیٹی کو سی این جی بند رکھنے کا فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں تھا۔