بجلی بحران، وزیر اعلیٰ سندھ کا رات نو بجے مارکیٹیں بند کرنیکا حکم

Qaim Ali Shah

Qaim Ali Shah

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں جاری بجلی کے شدید بحران کے خاتمے کے لئے سندھ حکومت نے رات نو بجے کے بعد مارکیٹیں بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بجلی کی بچت کے لئے وزیراعلیٰ سندھ نے سرکاری دفاتر کے ائیر کنڈیشنر صبح 11 بجے کے بعد چلانے کے احکامات دئیے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی ہے کہ اسٹریٹ لائٹس بھی ایک پول چھوڑ کر جلائی جائیں۔ بجلی سے چلنے والے سائن بورڈ اور بل بورڈز بھی بند رکھے جائیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے بجلی بحران کا حل تلاش کرنے کے لئے کے الیکٹرک حکام کا اجلاس بھی کل طلب کر لیا ہے۔