طاقت کا ناجائز استعمال نہ کیا جائے: الطاف حسین

Altaf Hussain

Altaf Hussain

کراچی (جیوڈیسک) نائن زیرو پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا دشمن طاقتور ہے طاقت کا ناجائز استعمال نہ کیا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں کارکنوں کے مصائب کا اندازہ ہے۔ اس سے پہلے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ متحدہ کو اہم تحریکی ساتھی سے محروم کر دیا گیا۔

کارکنوں کو مشکل حالات کا سامنا کرنے کے لیے تیار کر رہے ہیں۔ مشکل حالات کے باوجود جدوجہد جاری رہے گی۔