بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ساتھ اوورریڈنگ کی وجہ سے صارفین کے بجلی کے بلوں میں مزید اضافہ

Electric Bill

Electric Bill

وزیر آباد : بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ کے ساتھ ہی اوور ریڈنگ کی وجہ سے صارفین کے بجلی کے بلوں میں بھی مزید اضافہ، کم بجلی استعمال کرنے والے غریب عوام کو بھی ہزاروں روپوں کے بل بجھوا دیئے گئے ،بجلی کے بھاری بل دیکھتے ہی لوگوں کے سر چکرا گئے۔

کئی شہری غم سے نڈھال ہو کر بیہوش ۔تفصیلات کے مطابق وزیر آباد اور گرد نواح میںگیپکو نے صارفین کو اووریڈنگ ڈال کر بھاری بل بجھوا دئیے،عام آدمی کا کوئی پرسان حال نہیں ،صارفین بل ٹھیک کروانے کیلئے دفاتر کے چکر لگا لگا کر خوار ہو گئے۔

ماہ صیام میں لوگ مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے پہلے ہی پریشان اور شدید مشکلات کا شکار ہیں اوپر سے ان پر بجلی بل بم بنا کر گرائے جا رہے ہیں ،شہریوں کا وزیر اعظم سے ایسے اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ جو میٹر ریڈنگ کرتے وقت اوور ریڈنگ ڈال دیتے ہیں۔