بجلی کی بندش کے نتیجہ میں گھریلوں صارفین کا الیکٹرونکس سامان جل کر خاکستر

Jhang

Jhang

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) واپڈا حکام جھنگ کی جانب سے ہر دس منٹ کے بعد بجلی کی بندش کے نتیجہ میں گھریلوں صارفین کا الیکٹرونکس سامان جل کر خاکستر جس کی وجہ سے گھریلوں صارفین واپڈا حکام جھنگ کو بد دعائیں دینے میں مصروف۔ تفصیلات کے مطابق واپڈا حکام جھنگ نے نجانے کس مصلحت کے تحت غریب علاقوں جس میں عامر ٹائون مرضی پورہ شادی والا علی ٹائون ملت کالونی حیدری محلہ سر فہرست ہیں میں ہر دس منٹ کے بعد بجلی کی بندش کے سلسلہ کو جاری رکھ کر مذکورہ علاقوں کے رہائشی افراد کو ذہنی و مالی پریشانیوں سے دو چار کر رکھا ہے۔

چونکہ مذکورہ بجلی کی بندش کے نتیجہ میں مذکورہ علاقوں کے رہائشی افراد کا الیکٹرونکس سامان جل کر خا کستر ہو کر رہ گیا ہے جس کے نتیجہ میں مذکورہ علاقوں کے رہائشی افراد واپڈا حکام جھنگ کو بد دعائیں دینے میں مصروف عمل ہیں جس پر متاثرہ افراد نے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کے علاوہ چیر مین واپڈا لاہور سے واپڈا حکام جھنگ کے اس ناروا سلوک کے خلاف از خود نوٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے۔