اقتدار اعلیٰ سے ایوان زیریں تک ہر سطح پر احتساب ناگزیر ہے ‘ ایم آر پی

Karachi

Karachi

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ملتان خود کش حملے کی مذمت ‘ہلاک شدگان کیلئے دعائے مغفرت جبکہ زخمیوں کیلئے دعائے صحت کرتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد وچیئرمین امیر پٹی نے کہا کہ اقتدار اعلیٰ سے ایوان زیریں تک ہر سطح پر احتساب کی ضرورت ہے ۔

بصورت دیگر دہشتگردی سے نجات ممکن نہیں ہے کیونکہ ہوس زر و ہوس اقتدار کرپشن کی بنیاد ہے اور کرپشن کی وجہ سے دہشتگردوں کو معاونت و تحفظ حاصل ہے اسلئے دہشتگردوں کے خاتمے کے ساتھ دہشتگردی کی جڑوں پر بھی وار کرنا ہوگا جس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں ‘ سیاستدانوں اور سماجی شخصیات و تنظیموں سے لیکر بیورو کریسی اور سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں و افسران تک ہر ایک کو احتساب کی کسوٹی سے گزارا جائے اور ہر ایک ماضی کو کھنگالا اور کریدا جائے تاکہ پتا چل سکے۔

کہ آج کے مومن و مسیحا ماضی میں کیا تھے اور ان کے گناہوں نے کس کس ناسور کو معاشرے میں جنم دیا ہے جبکہ دہشتگردی ‘ کرپشن ‘ اقربا پروی ‘ اختیارات کے ناجائز استعمال اورملک و قوم کے ساتھ معاشرے و قومی ‘ ملی و مذہبی وحدت کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف بھی کاروائی کی جائے مگر استحصالی حکمرانوں کے اقتدار میں ایسا ممکن نہیں ہے اس کیلئے عدلیہ اور فوج کو ملک و قوم کے محفوظ مستقبل کیلئے اپنا آئینی نہیں بلکہ دیانتدارانہ ‘ ذمہ دارانہ اور محبانہ کردار ادا کرنا ہوگاتب ہی ملک و قوم کے مستقبل کو دہشتگردی ‘ بد امنی ‘ تباہی اور بربادی سے محفوظ بنایا جاسکے گا۔