پی پی کو ایک اور جھٹکا، نذر گوندل پی ٹی آئی میں شامل، عمران خان کا خیرمقدم

Imran Khan

Imran Khan

نتھیاگلی (جیوڈیسک) کپتان نے پیپلز پارٹی کی ایک اور وکٹ اڑا دی۔ سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل خاندان سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے۔ عمران خان نے بتایا کہ نون لیگ کے لوگ بھی رابطے کر رہے ہیں لیکن خوف کے باعث پارٹی میں شامل نہیں ہو رہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے نون لیگ کو سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والی جماعت قرار دے دیا۔ انہوں نے وارننگ دی کہ پھر کسی حملے کی کوشش کی گئی تو سڑکوں پر آ جائیں گے۔

عمران خان حسین نواز کی تصویر کے معاملے پر بھی کھل کر بولے، کہا یہ پھنس چکے ہیں، قطری تلور کے شکار کیلئے آ جاتے ہیں، گواہی کیلئے کیوں نہیں آتے؟ عمران خان نے سوال کیا کہ جے آئی ٹی بنانے کے فیصلے پر خوشیاں منانے والے اب اِس کے پیچھے کیوں پڑ گئے ہیں؟