پیپلزپارٹی کی درخواست پر فہمیدہ مرزا قائمہ کمیٹی خارجہ امور سے فارغ؛ نفیسہ شاہ ممبر بن گئیں

Fehmida Mirza

Fehmida Mirza

اسلام آباد (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کی درخواست پرقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امورسے ڈاکٹرفہمیدہ مرزاکونکال دیا گیا جبکہ ان کی جگہ ڈاکٹرنفیسہ شاہ کوکمیٹی کاممبر بنادیا گیاہے۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا ہے کہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امورکی رکنیت ختم کردی گئی ہے اور ان کی جگہ ڈاکٹر نفیسہ شاہ کو کمیٹی کا ممبر بنادیا گیا جس کاباقاعدہ نوٹیفکشین جاری کردیا گیا ہے، فہمیدہ مرزاکیخلاف پیپلزپارٹی سے باغی ہونے کے بعد یہ پہلی کارروائی کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹرفہمیدہ مرزا نے اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی کوخط بھی لکھاکہ ان کی ممبر شپ نہ لی جائے مگر پیپلزپارٹی کی درخواست پراسپیکرنے انہیں ہٹادیا، ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے فہمیدہ مرزاکوپاک برطانیہ فرینڈ شپ گروپ کی کنوینر شپ سے ہٹانے کیلیے بھی کہہ دیا ہے اوراس عہدے سے بھی انھیں ہٹانے کی تیاریا ں مکمل کر لی ہیں۔