پی پی بینظیر بھٹو کے قاتلوں کو پکڑ نہیں سکی اور ایان کو بچا رہی ہے۔ مشاہد اللہ خان

 Mushahid Ullah Khan

Mushahid Ullah Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ خان ایوان بالا میں پیپلز پارٹی پر چڑھ دوڑے۔ کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی بینظیر بھٹو کے قاتلوں کو پکڑ نہیں سکی اور ایان علی کے چکروں میں پڑی ہے۔

ایوان بالا میں اظہار خیال کرتے ہوئے مشاہد اللہ خان نے کہا پیپلز پارٹی بی بی کے قاتلوں کو پکڑ نہیں سکی اور ایان کے چکروں میں پڑی ہے۔

زرداری کا پی آر او اسے ایئر پورٹ چھوڑنے آیا تھا اور پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل اسکی وکالت کر رہے ہیں۔

مشاہد اللہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی والوں نے کرپشن میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔ ان کا ریکارڈ نہیں توڑا جا سکتا۔ لانچوں میں جو پیسہ باہر گیا سب جانتے ہیں وہ کس کا تھا۔ الیکشن 2018 آ رہا ہے پیپلز پارٹی اپنے کیڑے مارے۔