پیپلز پارٹی محروم اور پسے ہوئے طبقوں کی جماعت ہے۔ قاری فاروق احمد، کامران گھمن

Qari Farooq Ahmad

Qari Farooq Ahmad

پیرس (صاحبزادہ عتیق سے) پیپلز پارٹی محروم اور پسے ہوئے طبقوں کی جماعت ہے۔ غریبوں اور مزدوروں کے حقوق کیلئے سیاسی جدوجہد کا سہرا ذوالفقار علی بھٹو کو جاتا ہے۔

لیاری میں پیپلز پارٹی کے کامیاب ترین جلسے نے جہاں مخالفوں کی نیندیں حرام کر دیں ہیں، وہیں یہ بھی ثابت کر دیا ہے کہ لیاری آج بھی بھٹو کے جیالوں کا ہے۔اور بھٹوازم لیاری کے جیالوں میں گردش کر رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار قاری فاروق احمد چیف آرگنائزر پاکستان پیپلز پارٹی فرانس اورکو آرڈینیٹر پیپلز پارٹی یورپ کامران گھمن نے کیا۔پی پی پی یورپ کے راہنماؤں کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی عوام کی جماعت ہے۔

اسٹیبلشمنٹ کے گزشتہ تین عشروں سے پیپلز پارٹی اور بھٹو کے نام کو مٹانے کے لیے سرگراں ہے۔لیکن عوام نے ہمیشہ ان لوگوں کو ٹھکرایا ہے۔

Kamran Yousaf Ghuman

Kamran Yousaf Ghuman

ملک کی ترقی کے لیے جو مفاہمتی پالیسی کی گایئڈ لائن آصف علی زرداری نے دی ہے، آج اسی پالیسی کی وجہ سے ملک میں جمہوریت مضبوط ہے اور آصف علی زرداری نے غیر مشروط طور پر جمہوریت کا ساتھ دیا ہے۔

قاری فاروق احمد چیف آرگنائزر پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی صرف ایک سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک فلسفہ حیات ہے۔اور پاکستان کی غریب عوام کو بھٹو نے جو شعور دیا ہے پوری دنیا اس کا اعتراف کرتی ہے۔