پاکستان پیپلزپارٹی چور لیٹرے اور ٹھیکیداروں اور قبضہ گروپوں کی جماعت نہیں ہے: چوہدری افتخار

PPP

PPP

گجرات (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار چیئرمین یوسی 42 عادووال چوہدری افتخار احمدوارث، وائس چیئرمین چوہدری عظمت اللہ سیفی آف ڈھیروگھنہ، امیدوار جنرل کونسلر چوہدری محمد نواز، چوہدری عبدالرحمن، چوہدری محمددلاور کی حمایتوں کا سلسلہ جاری، یوسی عادووال پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد کردہ پینل کی سرکردہ برادریوں کی حمایت پر شیر کی حالت پتلی اور بلے اوربالٹی کی باں باں جبکہ سائیکل بھی پریشان ہوگیا،یوسی عادووال نئی آبادی محلہ صابری کی سرکردہ شخصیات کی برادریوں کے ہمراہ تیر کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔

اس موقع پر چوہدری افتخار احمدوارث نے حمایتی اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی چور لیٹرے اور ٹھیکیداروں اور قبضہ گروپوں کی جماعت نہیں ہے پاکستان پیپلزپارٹی شہیدوں ،وفادار جانثاروں کی جماعت ہے ،پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد کردہ پینل کی حمایت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں،جنہوں نے کھرے کھوٹے کی پہچان رکھتے ہوئے ہمیں اس قابل سمجھا اور ہماری حمایت کا اعلان کرتے ہوئے تیر کی کامیابی کیلئے ہمارے کندھے سے کندھا ملا کر چلنے کا عہد کیا،31اکتوبر کویوسی عادووال کی باشعور اورغیور عوام ،پیسے اور زور زبردستی نہیں بلکہ عوامی خدمت کے بل بوتے پر اپنا قیمتی ووٹ دیکر ہمیں کامیاب کروائے گی یوسی عادووال پاکستان پیپلزپارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھ کر مخالفین بوکھلاہٹ کاشکار ہوچکے ہیں انشاء اللہ تعالیٰ یوسی عادووال کو ماڈل یوسی بنائیں گے اور قافلہ میں شامل ہونیوالے تمام دوستوں کو عزت کا مقام دیںگے، عوامی خدمت اور مسائل حل کرنا ہمارا مشن ہے اور اس مشن کو تاحیات جاری وساری رکھیں گے۔