پیپلز پارٹی نے ضلع کورنگی سے شاہ فیصل تعمیر و ترقی اتحاد کی حمایت کا اعلان کردیا

PPP

PPP

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی نے ضلع کورنگی یونین کمیٹی 9ڈرگ کالونی سے شاہ فیصل تعمیر وترقی اتحاد کی جانب سے چیئر مین خواجہ عظیم الدین، وائس چیئر مین عاصم علی خان ،جنرل کونسلرز وارڈ نمبر2سے جمن پہنور ،وارڈ نمبر3سے سلیم الدین انصاری اور وارڈ نمبر 4 سے انس احمد صدیقی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ شاہ فیصل تعمیر و ترقی اتحاد کے اُمیدواروں کو کامیاب کرائیں ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی سٹی ایریا PS-120کے صدر چوہدری اصغر آرائیں نے پیپلز پارٹی یونین کمیٹی 9کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں جنرل سیکریٹری اختر حسین بلوچ ،سیکریٹری اطلاعات غازی خان ابڑو ،سابق یوسی ناظم آباد محمد قریشی ،پیپلز پارٹی منارٹی ونگ ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر نوئیل اعجاز ،اقبال بھٹی ،یوسی 9کے صدر مہدی حسن ،جنرل سیکریٹری لیاقت علی موجود تھے اس موقع پر شاہ فیصل تعمیر و ترقی اتحاد کے جانب سے یوسی 9کے لئے اُمیدوار برائے چیئر مین خواجہ عظیم الدین ،وائس چیئر مین عاصم علی خان ،جنرل کونسلرز سلیم الدین انصاری ،جمن پہنور ،انس احمد صدیقی نے خصوصی طور پر شرکت کی اس موقع پر سابق یوسی ناظم شاہ فیصل آباد محمد قریشی نے شاہ فیصل کالونی کی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ علاقائی تعمیر و ترقی اور مسائل سے نجات کیلئے خواجہ عظیم الدین (مجیب) اور عاصم علی خان اور اُن کے پینل کو کامیاب بنا ئیں 5دسمبر2015ء کو یونین کمیٹی نمبر9میں انتخابی نشان (سوٹ کیس ) پر مہر لگا ئیں۔