پی کے 93 ضمنی انتخاب: ایک پولنگ اسٹیشن کا غیرحتمی و غیر سرکاری نتیجہ

Polling Staff

Polling Staff

دیر (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا کے حلقہ پی کے 93 اپر دیرکے ضمنی انتخاب کا وقت شام 5 بجتے ہی ختم ہوگیا۔

اس حلقے کے ایک پولنگ اسٹیشن ہزارہ کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ موصول ہوگیا۔ قواعد کے مطابق نتائج پولنگ کا وقت پورا ہونے کے بعد ہی دیے جاسکتے ہیں۔

پولنگ اسٹیشن ہزارہ کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلزپارٹی کے صاحبزادہ ثناء اللہ 69ووٹ حاصل کرکے آگے رہے ہیں جبکہ جماعت اسلامی کے اعظم خان نے 40 ووٹ حاصل کئے ہیں۔