ڈاکٹر ارشاد احمد کمبوہ اور روحی بانو کا گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب

PPP France Dr. Irshad kmbuh and Bano Tariq Addressed

PPP France Dr. Irshad kmbuh and Bano Tariq Addressed

پیرس (بابر مغل سے) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر ڈاکٹر ارشاد احمد کمبوہ اور پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ فرانس کی صدر روحی بانو نے گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں اور پارٹی ورکرز کو آپس کی لڑائی میں پارٹی لیڈران کے بارے میں بات کرنے سے پرہیز کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر ایک موزوں زیر بحث تھا۔ جس میں دو افراد کی آپسی لڑائی میں بات پیپلز پارٹی کے لیڈران تک پہنچ گئی ہے۔ جس پر ہم دونوں شخصیات سے گزارش کرتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کے لیڈران کے بارے نازیبا الفاظ سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے جذبات مجروح ہوئے ہیں جس وجہ سے ہم پریس کانفرنس کرنے پر مجبور ہوئے۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے جنرل سیکرٹری پرویز صدیقی، افتخار بلو بٹ، راﺅ عارف ندیم سمیت دیگر نے بھی پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔