پیپلز پارٹی کسی صورت بھی فرینڈلی اپوزیشن نہیں۔ چوہدری عدیل تاج

PPP

PPP

فیصل آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و ٹکٹ ہولڈر پی پی 71 چوہدری عدیل تاج نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے وزیراعظم اور ان کے خاندان کے افراد کیخلاف نااہلی ریفرنس دائر کرکے ثابت کردیا ہے کہ پیپلزپارٹی کسی صورت بھی فرینڈلی اپوزیشن نہیں۔

پیپلزپارٹی کی خواہش ہے جس نے بھی قومی خزانہ لوٹا ہے اس کا احتساب ہونا چاہیے اور جس پر الزام ثابت ہواس کے گلے میں انگوٹھا ڈال کر لائی گئی دولت نکلوائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بلاشبہ کرپشن سب سے بڑی دہشت گردی ہے۔

اگرکرپشن پر قابو پالیا جائے تودہشت گردی کی وارداتوں میں کم از 90 فیصد تک کمی لاجاسکتی ہے جو 10 فیصد باقی رہ جائے اسے سکیورٹی اداروں کے تعاون سے ختم کیاجاسکتا ہے’ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت سرسے لیکر پائوں تک کرپشن میں ڈوبی ہوئی ہے’ وزیراعظم سے لیکر مشیر تک سب بہتی گنگا میںہاتھ دھوتے رہے ہیں۔

لہذا پاک فوج جو دہشتگردوں کے خلاف برسرپیکار ہے اسے کرپشن جیسی دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے ٹاسک دیا جائے’ امید ہے کہ صرف دو چار کی گردنیں لمبی کرنے کے بعد وطن عزیز سے کرپشن کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔