پیپلز پارٹی کے بھگوڑے اور ق لیگ کے مفرور تحریک انصاف کے امیدوار ہیں: پرویز رشید

 Pervez Rashid

Pervez Rashid

لاہور (جیوڈیسک) عمران خان کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان جھوٹوں کے عالمی چیمپئن کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں اور وہ یہ عادت ترک نہیں کر سکتے۔

پیپلز پارٹی کے بھگوڑے اور ق لیگ کے مفرور تحریک انصاف کے امیدوار ہیں۔ سابق حکومتوں کے لیے گئے قرض ادا کر رہے ہیں۔ کے پی کے حکومت نے غیر ملکی ایجنسیوں سے کروڑوں ڈالر فرضی قرضہ حاصل کیا ہے۔ تین سو کنال کے گھر میں رہنے والے بتائیں کتنا ٹیکس دیاِ۔