پیپلز پارٹی نے ہر دور میں کراچی کی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے کام کیا ہے۔ پیپلز پارٹی ضلع کورنگی

Sindh Shooting Ball Association

Sindh Shooting Ball Association

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کے صدر جاوید شیخ نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت ہے اور ہمیشہ ملک کی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے کام کرتے ہے تاریخ گواہ ہے کہ کراچی کی ترقی میں پیپلز پارٹی کا نمایاں کردار ہے ہر دور میں شہر کی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے اقدامات اور عوام کو میگا ترقیاتی منصوبے دیئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام واحد اسپورٹس کمپلیکس کورنگی پر قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو ٹرافی شوٹنگ بال نمائشی میچ کے اختتام پر منعقدہ تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کے جنرل سیکریٹری اصغر آرائیں ،انفارمیشن سیکریٹری جانی میمن ،سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد ،نائب صدر ایم شمیم قریشی ،کراچی کے جنرل سیکریٹری محمداجمل اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

جاوید شیخ نے قائد عوام کے نام سے منسوب شوٹنگ بال ایونٹ کے انعقاد پر کراچی ڈژویژن شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلا یا اور ضلع کورنگی میں کھیلوں کے میدانوں کو آباد اور شوٹنگ سمیت تمام کھیلوں کو فروغ دیا جائیگا۔

جاری کردہ ۔میڈیا کوارڈینٹر