پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کا سندھ کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد

PPP

PPP

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر جاوید شیخ، جنرل سیکریٹری چوہدری اصغر آرائیں، سیکریٹری اطلاعات جانی میمن نے مشترکہ بیان میں سندھ کے نو منتخب سنیئر نائب صدر منظور حسین وسان، نائب صدور سید مراد علی شاہ، راشد حسین ربانی ،نفیسہ شاہ ،ڈپٹی جنرل سیکریٹریز سید ناصر حسین شاہ، سکندر شورو ،ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹریز مرتضیٰ وہاب ،حمیرا علوانی ،فنانس سیکریٹری مکیش چائولہ ،ریکارڈ اینڈ واقعات سیکریٹری عبدالوحید سومرو ،پبلک ریلیشن اینڈ کوارڈینشن سیکریٹری نعمان شیخ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ سندھ کے نو منتخب سنیئر پارٹی رہنماء چیئر مین بلاول بھٹو کے اعتماد پر پورا اُترتے ہوئے سندھ بھر میں پارٹی کو فعال اور کارکنان کو منظم کرکے چیئر مین بلاول بھٹو کے انتخاب کو درست ثابت کرینگے۔

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کے عہدیداروں نے چیئر مین بلاول بھٹو سے سند ھ کے نئے عہدیداروں کی نامزدگی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے سنیئر رہنمائوں کے انتخاب پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔
جاری کردہ :۔ جانی میمن ،سیکریٹری اطلاعات
سیکریٹری اطلاعات ،پی پی پی ضلع کورنگی کراچی