پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کے سلیم انصاری ،آباد محمد قریشی ،سید امجد علی شاہ اور دیگر کا نثار احمد کھوڑو کو مبارکباد

PPP

PPP

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کے سلیم الدین انصاری،آباد محمد قریشی ،سید امجد علی شاہ ،غلام رسول ،دوست محمد ،رانا طاہر ،محمد حنیف اور دیگر نے پیپلز پارٹی سندھ کا صدر بننے پر نثار احمد کھوڑو کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ نثار کھوڑو کی قیادت میں پیپلز پارٹی سندھ میں مزید مستحکم اور فعال ہوگی۔

پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے چیئر مین بلاول بھٹو کو نثار کھوڑو کو سندھ کا صدر نامزد کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ نثار کھوڑو ورکر دوست اور شفیق انسان ہیں اور اُمید ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی نچلی سطح تک تنظیم کو فعال اور منظم بنا کر نثار کھوڑو چیئر مین بلاول بھٹو کے انتخاب کو درست ثابت کرکے دکھا ئیں گی پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کے کارکنان نے صدر پاکستان پیپلز پارٹی سندھ نثار کھوڑو کو اپنی مکمل تعاون کا یقین دلا تے ہوئے سابق صدر سید قائم علی شاہ کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا ہے۔