پیپلز پارٹی قیادت کا منشور عوام کی خدمت کرنا ہے۔ عبد العزیز جونیجو

MPA Abdul Aziz Junejo Opening

MPA Abdul Aziz Junejo Opening

خیرپور ناتھن شاہ : خیرپور ناتھن شاہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسیمبلی عبدالعزیز جونیجو نے شہر بھر میں جاری 16کروڑ روپے کی ترقیاتی اسکیموں کا افتتاح کیا۔

انہوں نے علی حسن گاڈہی، نیشنل بینک اور شہباز کالونی سمیت متعدد سڑکوں کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی قیادت کا منشور عوام کی خدمت کرنا ہے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کو بھتر سے بھتر سہولیات فراہم کی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خیرپور ناتھن شاہ شہر میں ترقیاتی اسکیموں کے ذریعے شہر کو خوبصورت بنانے کا خواب آج پورا ہونے جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت نے ہمیشہ عوام کے خاطر عظیم قربانیاں دی ہیں۔مخالفین کی سیاست کو عوام نے مسترد کردیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شہری اور دیہی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیرات کے ساتھ ساتھ صحت ، تعلیم اور دیگر بنیادی مسائل کے حل کے لیے کوششیں جاری رہیں گی۔

اس موقعے پرمیونسپل کمیٹی چيئرمین مشہود الحق گاڈہی ، وائیس چےئرمین پسند علی جروار، سی ایم او شاہ محمد نوناری، میونسپل انجنيئر علی احمد سولنگی، عبدالحمید عباسی، پارٹی رہنما اعجاز چانڈیو، ممتاز جوکھیو اور دیگر موجود تھے۔

03152515800