پیپلز پارٹی ہمیشہ اقلیتوں کے ساتھ کھڑی رہے گی: آصف زرداری

Asif Ali Zardari

Asif Ali Zardari

کراچی (جیوڈیسک) گیارہ اگست کو اقلیتوں کے قومی دن پر اپنے پیغام میں آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ہم انتہاء پسندی، فرقہ واریت اور عسکریت پسندی کی دلدل میں پھنس گئے ہیں، اگر اس دلدل سے نکلنا ہے تو ہمیں ملائیت سے نکلنا ہو گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بچانے کے لئے ہمیں اسے ترقی پسند، روشن خیال اور جدید ملک بنانا ہو گا، پاکستان کو واپس حاصل کرنے کے لئے قائد اعظم کے الفاظ کی طرف رجوع کرنا ہو گا۔

قائد اعظم نے کہا تھا کہ پاکستان سیاسی اور ریاستی لحاظ سے سب کے لئے برابر ہو گا۔ آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ یپلز پارٹی اقلیتوں کے خلاف تشدد کی مذمت کرتی ہے۔

پیپلز پارٹی کو اس بات پر تشویش ہے کہ مذہب کی بنیاد پر بنائے گئے بعض قوانین غیرمسلموں کے خلاف غلط استمال ہو رہے ہیں، پیپلز پارٹی ان قوانین پر جلد نظر ثانی کا مطالبہ کرتی ہے۔