پیپلز پارٹی کیخلاف ہر روز نئی سازشیں کی جا رہی ہیں، مولابخش چانڈیو

Maula Bakhash  Chandio

Maula Bakhash Chandio

حیدرآباد (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر اطلاعات مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے خلاف ہر روز نئی سازشیں کی جا رہی ہیں، پیپلزپارٹی کو کمزور کرنا وفاق کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔

حیدرآبادمیں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ مائیک کے سہارے زندہ رہنے والی پارٹیوں کی حقیقت جلد کھل جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ عزیر بلوچ کو ایسے پیش کیا جاتا ہے جیسے کل ہی گرفتارہوا ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بتایا جائے کہ ڈاکٹر عاصم سے متعلق تحقیقات میں اب تک کیا حاصل ہوا ہے۔

مولابخش چانڈیو کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کے وفاقی وزراء کے سامنے سندھ اور بلوچستان کا نام آتے ہی ان کا چہرہ بدل جاتا ہے۔