پیپلز پارٹی کی پالیسی ہمیشہ بھارت نواز رہی ہے، دوسروں کی حب الوطنی کو نشانہ نہ بنائے : پرویز ملک

Pervaiz Malik

Pervaiz Malik

لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زمین پر کھڑے ہو کر آسمان کی طرف مت تھوکیں، پیپلز پارٹی کی پالیسی ہمیشہ بھارت نواز رہی ہے جس کے ثبوت موجود ہیں، بھارت کو پاکستان کے خلاف مخبری کرنے والے کون لوگ ہیں اوران کا کس پارٹی کے ساتھ تعلق ہے۔

کشمیر میں اپنی شکست یقینی نظر آنے پر پیپلز پارٹی دوسروں کی حب الوطنی کو نشانہ بنانے سے گریزکرے ، مسلم لیگ ن محب وطن لوگوں کی پارٹی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج بے رحمی سے ملک لوٹنے والے ایمانداری کا شور مچا رہے ہیں۔

دوسروں کو خود ساختہ جلاوطنی کا طعنہ دینے والے پہلے یہ تو بتائیں ان کی اصل قیادت کہاں ہے وہ پاکستان کیوں نہیں آتی ۔انہوں نے کہا مخالفین کو کشمیر کے ساتھ ساتھ2018ء کے الیکشن میں بھی یقینی شکست نظر آ رہی ہے۔