پیپلز پارٹی کا تحریک انصاف کے رائیونڈ دھرنے کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ

PPP

PPP

اسلام آباد (جیوڈیسک) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدرات پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور اعتزاز احسن نے پاناما لیکس کے معاملے پر بریفنگ دی۔

کور کمیٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیپلز پارٹی تحریک انصاف کے رائے ونڈ دھرنے کا حصہ نہیں بنے گی کیونکہ پاکستان پیپلز پارٹی ایوان میں موجود ہے اور اس معاملے پر تحریک انصاف کے ساتھ پارلیمنٹ کے ایوانوں میں ایشو ٹو ایشو مشترکہ حکمت عملی اپنائی جائے گی۔

پیپلز پارٹی ایوانوں میں بیٹھ کر احتجاج کریگی اور پاناما لیکس پر فرانزک آڈٹ کا مطالبہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ تحقیقات مکمل ہونے اور الزامات ثابت ہونے تک وزیراعظم سے استعفیٰ نہیں مانگیں گے اور حکومت کو ٹف ٹائم دیا جائے گا۔ کور کمیٹی میں آئندہ کی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی۔