پیپلز پارٹی نے شاہ فیصل کالونی میں بلدیاتی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا

PPP

PPP

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے سنیئر رہنماء سید امجد علی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات میں بھر پور مقابلہ کریگی شہر کراچی کی ہر بلدیاتی حلقوں میں مخالفین کا مقابلہ کیا جائیگا

پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے اور عوامی حمایت کے ساتھ شہر کراچی کی ترقی اور عوم کو مسائل سے نجات دلا ئیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ فیصل کالونی ،ناتھا خان گوٹھ ،گرین ٹائون ،گولڈن ٹائون ،عظیم پورہ ،پنجاب ٹائون سمیت ملحقہ گوٹھوں کا تفصیلی دورہ کرکے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کرتے ہوئے کیا

اس موقع پر انہوں نے مختلف علاقوں میں عوامی وفود سے ملاقات کی اور ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عوام شہر کی ترقی اور اپنے مسائل کے حل کے لئے عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار نمائندوں کا انتخاب کریںسید امجد علی شاہ نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ شہر کراچی کی ترقی اور عوامی خدمت کو اپنا شعار بنا یا ہے جس کی مثال پیپلز پارٹی کے ہر ادوار میں شہر کراچی کی عوام کو دیئے گئے

میگا ترقیاتی منصوبے ہیںانہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انشا اللہ عوامی سپورٹ اور عوام کے وٹوں سے شہر قائد دنیا کا میگا پولیٹن سٹی بنا یا جائیگا سید امجد علی شاہ نے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وہ بلدیاتی انتخابات میں اپنے اندر سے قیادت پیدا کریں جو منتخب ہوکر علاقائی مسائل کو بہتر انداز میں حل اور عوامی خدمت کے فرائض انجام دے سکے

انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی اپنے چیئر مین بلاول بھٹو کی ہدایت پر نظریاتی اور نوجوان قیادت کو بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹ دے گی۔