فیصل آباد کی خبریں 28/11/2016

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) پیپلزپارٹی کے راہنمائوں سابق سیکرٹری اطلاعات میاں ظفراقبال طاہر سابق ٹکٹ ہولڈر ملک محمد علی سابق سٹی صدر پی وائے او میاں سہیل یوسف سابق ایم پی اے ملک نورالنساء ملک سابق ضلعی نائب صدر سمعیہ ناز ایڈووکیٹ رانااعظم حاجی محمد صدیق کویت والے شاہد جاوید آفریدی عبدالغفور اعوان سابق ضلعی صدراقلیتی ونگ کامران البرٹ مزمل ایوب اقلیتی کونسلر امجدبھٹی اوردیگر سینکڑوں کارکنان اور راہنمائوں نے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمرالزمان کائرہ جنرل سیکرٹری ندیم افضل چن کا عبداللہ پور چوک میں پرتپاک استقبال کیا اس موقع پر اپوزیشن لیڈر اور پیپلزپارٹی کے مرکزی راہنما سید خورشید شاہ نے اپنے گلے سے مالا اتار کر میاںظفر اقبال کے گلے میں ڈال دیں اور ان کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ جیسے مخلص کارکن پیپلزپارٹی کا سرمایہ ہیں اور ہمیں آپ پر فخر ہے اس موقع پر سابق ضلعی صدر و ایم این اے چوہدری طارق محمود باجوہ نے کہا پیپلزپارٹی غریب عوام کی نمائندہ جماعت ہے اب جیالے جوق در جوق گھروں سے نکالنا شروع ہوگئے ہیں۔ اب لٹیرے حکمران یا تماشہ گیر نام نہاد سیاستدانوں کا ہم بوریا بستر گول کر دیں گے۔ سابق سٹی صدر میاںسہیل یوسف نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے پہلے بھی پاکستان کے مزدوروں کسانوں کی خدمت کی ہے۔ انہیں ان کا حق دلایا ہے۔ آئندہ بھی ہم غریب عوام کے حقوق کی بازیابی کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد : مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیدوار سٹی میئر عبدالحفیظ باوا نے وزیراعظم میاں نواز شریف کو پاکستان کی ترقی کا ضامن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائدین میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنا کر عوام کو خوشحال بنانے کی جنگ لڑ رہے ہیں جبکہ شکست خوردہ اور بیمار ذہن کے لوگ پاکستان کی ترقی کو اپنی منفی سیاست کی بھینٹ چڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے قائدین کی سیاست کا مرکز ومحور عوامی فلاح وبہبود ہے جنہوں نے ہمیشہ ملک وقوم کے وسیع تر مفاد میں فیصلے کیے موٹروے’ ملک کو ایٹمی طاقت بنانا، دہشتگردی کے خاتمے کے لیے آپریشن ضرب عضب شروع کرنا اور ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کے لیے سی پیک جیسے میگاپراجیکٹ نواز شریف کی عوام دوست سیاست کا منہ بولتا ثبوت ہے سی پیک جیسے میگاپراجیکٹ کی تکمیل سے عوام کی تقدیر بدل جائیگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد : انصاف بزنس فورم کے صدر ظفر اقبال سندھو’ سرپرست اجمل چیمہ’ جنرل سیکرٹری میاں تنویر ریاض’ سینئر وائس چیئرمین رانا سکندر اعظم ودیگر عہدیداران حسن نیازی’ عبداﷲ دمڑ’ شیخ زاہد سعید’ میاں ابوبکر جواد اور ندیم صادق ڈوگر نے کہا ہے کہ فیصل آباد ائیرپورٹ پر آنے اور جانے والے مسافروں کی سخت جامعہ تلاشی لی جاتی ہے جو کہ ایک اچھا اقدام ہے اس سے کوئی دشمن اپنے مذموم ارادوں میں کامیاب نہیں ہو سکتا مگر اس تلاشی کے دوران کوئی لیڈی اہلکار تعینات نہ ہونے کی وجہ سے آنے اور جانے والی خواتین مسافروں کو شدید پریشانی اور دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ کسی مرد کی جانب سے عورت کی تلاشی لینے سے پردے کا تقدس پامال ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے ایس ایف کو تلاشی لینے سے کوئی نہیں روک سکتا تاہم خواتین جن میں مائیں’ بہنیں اور بیٹیاں شامل ہوتی ہیں ان کی تلاشی کوئی مرد لے یہ کسی کی غیرت گوارا نہیں کرتی لہٰذا ہماری ائیرپورٹ سکیورٹی فورسز سے التجا ہے کہ عورت کی تلاشی کسی ماہر عورت کے ذریعے لی جائے تاکہ پردے کا تقدس پامال نہ ہو۔ اگر ہماری اس التجا پر کان نہ دھرے گیے تو پھر ہم یہ معاملہ اوپر کی سطح پر لیکر جانے پر مجبور ہو جائیں گے اس لیے مقامی سطح کے اس مطالبے کو مقامی سطح پر بھی حل کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد: انجمن تاجران منٹگمری بازار کے صدر حافظ طاہر جمیل میاں نے کہا کہ اگر کوئی ظالم حد سے بڑھتا ہے تو اﷲ تبارک وتعالیٰ اس کی اس مزید دراز کر دیتا ہے مگر جب اﷲ اس پر اپنی پکڑ ڈالتا ہے تو اس قدر مضبوط ہوتی ہے کہ وہ چاہے کتنا بھی طاقت ور کیوں نہ ہوں وہ چھوٹ نہیں سکتا۔ اسرائیل نے فلسطینیوں پر بہت مظالم ڈھائے۔ لاتعداد بے گناہ اور نہتے کشمیریوں کو شہید کیا اور اب ظلم کی انتہا کرتے ہوئے بیت المقدس میں اذان پر پابندی لگائی تو وہ خود آ کر اﷲ کی پکڑ میں آ گئے۔ آج چار روز سے لگی اسرائیل کے نواح میں آگ کو امریکہ’ برطانیہ’ روس اور ترکی سمیت 6ممالک ملکر اس آگ کو نہیں بجا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کو دیکھ کر نریندر مودی کو کچھ سبق حاصل کرنا چاہیے۔ اسرائیل میں تو آگ لگی ہے مگر بھارت جو کہ پاکستان کا پانی روکنے کی بات کر رہا ہے تو کہیں یہاں پانی کا عذاب نہ آ جائے۔ ایسا نہ ہو کہ پورا انڈیا غرق ہو جائے مگر عذاب کی شکل میں نازل ہونے والا پانی اپنی جگہ سے نہ ہل سکے اس لیے مودی سرکار اﷲ کی بے آواز لاٹھی سے بچے اور کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دیکر انصاف کے تقاضے پورے کرے۔