پیپلز پارٹی شعبہ خواتین شاہ فیصل ٹائون کا شاہدہ رحمانی، نسیمہ بلوچ اور نادیہ گبول کو مبارکباد

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کراچی شعبہ خواتین شاہ فیصل ٹائون کی جنرل سیکریٹری صنور سلیم انصاری ،سنیئر نائب صدر مہرالنساء قریشی، رضیہ حنیف، ہاجرہ ضرار، بیگم جمیل اور دیگر نے پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کی نو منتخب صدر ڈاکٹر شاہدہ رحمانی ،جنرل سیکریٹری نسیمہ بلوچ ،اور نائب صدر نادیہ گبول کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ نو منتخب عہدیداران کراچی ڈویژن میںشعبہ خواتین کی تنظیم کو فعال اور منظم بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گی۔

پیپلز پارٹی خواتین رہنمائوں نے امید ظاہر کی کہ شعبہ خواتین کی تنظیم یوسی سطح تک فعال اور مخلص کارکنان کو تنظیمی ذمہ داریوں میں آگے لایا جائیگا۔

پیپلز پارٹی شعبہ خواتین شاہ فیصل ٹائون کی رہنمائوں نے کراچی ڈویژن کی نو منتخب عہدیداروں کی نامزدگی پر چیئر مین بلا ول بھٹو، شریک چیئر مین آصف علی زرداری اور شعبہ خواتین پاکستان کی صدر محترمہ فریال تالپور کا شکریہ ادا کیا کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر شاہدہ رحمانی کی قیادت میں کراچی کی خواتین پارٹی میں ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گی۔