پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کارکنوں و شہدا کی قدر کی ہے، فائق خان

PPP

PPP

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اپنے کارکنوں و شہداء کی قدر کی ہے۔ سانحہ ء کار ساز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے شریک چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں نکالیجانے والی ریلی تاریخ ساز ہوگی۔

ملک کی سیاسی تاریخ میں جمہوریت کی بقاء و فروغ کے لئے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید بے نظیر بھٹو اوردیگر افراد کی قربانیوں کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا گیا ہے۔ ہم اپنے شہداء کوخراج عقیدت پیشکرنے کے لئے 16 ، اکتوبر 2016 ء نکالی جانے ریلی کو کامیاب بنانے میں اہلیان ڈالمیاں ، شانتی نگر ،قریب و جوار کے کارکنان ہروان دستہ کا کردار ادا کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار پی پی پی شانتی نگر کے رہنما و جنرل کونسلر فائق خان یوسف زئی نے علاقے میں ریلی کی تیاریوں کے حوالے سے کارکنوں سے ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر پی پی پی رہنما بابا جان بلوچ ، نور بلوچ ، اکرم بلوچ، ملک ناصر، جاوید چھاچھی ، سلیم بلوچ، وہاب حسین ، محسن چانڈیو، واحد بروہی، عاشق احمد سمیت دیگر جیالے بھی موجود تھے۔

انکاکہنا تھا کہ پی پی پی کی قیادت ہی نہیں کارکنوں نے اپنے خون سے جمہوریت کی آبیاری کی ہے۔ اس عمل کو مزید مستحکم کرنے کے لئے ہم چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی ولولہ انگیز قیادت میں متحد ہیں۔ ملک کے دشمنوں کو ہمیشہ پی پی پی نے شکست دی ہے۔

اب بھی جمہوریت کو خطرہ ہوا تو ہم ایک پلیٹ فارم پر ہیں۔ ملک کا استحکام و یک جہتی کا فروغ ہمارا مشن ہیں۔ ہم 16 ، اکتوبر کو ایک بار پھر ثابت کردیں گے کہ ملک کی اصل قیادت ہی پی پی پی کے پاس ہے۔ دہشت گردوں کو جانوں کا نذرانہ دیکر ناکام بنایا اب ہم ملک دشمن عناصر کے خلاف ہم سب ایک ہیں۔

شانتی نگر ،ڈالمیاں اور گلشن ٹائون کے کارکنان ریلی تک رتجگا کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ جس کو کامیاب بنانے کے لئے بچے بڑے اور جوان کے ساتھ خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔