نیک آباد (مراڑیاں شریف) میں نماز عید الاضحی کے عظیم الشان اجتماع

گجرات: نیک آباد (مراڑیاں شریف) میں نماز عید الاضحی کے عظیم الشان اجتماع میں ہزاروں فرزندان اسلام نے شرکت کی۔ حضرت پیر محمد افضل قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید الاضحی حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد دلاتی ہے کہ انہوں نے اللہ رب العالمین کی اطاعت میں سب کچھ راہ خدا میں قربان کردیا تھا۔ ان کی اس عظیم قربانی کو یادگار بنانے کیلئے اللہ تعالیٰ نے ہر صاحب ایمان صاحب استطاعت پر قربانی لازم فرمائی ہے اور قربانی کے ہر بال کے بدلے نیکی کا وعدہ کیا ہے۔ حضرت ابراہیم علیہ اسلام نے چونکہ دین کی سربلندی کیلئے زبردست کردار اور اطاعت خداوندی کا شاندار مظاہرہ فرمایا تھا تو انہیں ”خلیل اللہ” کے منصب پر فائز کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عید قربان کا مقصد صرف جانور ذبح کرنا نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی مکمل اطاعت، نیک بندہ بننے کا جذبہ بیدار کرنا، انا پرستی اور نفسانی خواہشات کا خاتمہ کرنا ہے۔ عید الاضحی صبر، تحمل، برداشت، راواداری کی تلقین کیساتھ ساتھ رب العالمین کی رضا کے حصول کا درس ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حبیب خدا حضرت محمد مصطفیۖ کو اپنی امت سے اتنی محبت تھی کہ آپ اپنی قربانی بھی فرماتے تھے اور اپنی امت کی طرف سے بھی قربانی کیا کرتے تھے۔ پیر صاحب نے کہا کہ عید کے موقع پر ہمسائیوں، مستحقین، اور غربا کو یاد رکھنے والے اور ان کی خوشیوں کا اہتمام کرنے والے خوش نصب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر دور میں جبر کے باوجود کلمہ حق کی آواز بلند ہوتی رہی ہے اور ہوتی رہے گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اہل اللہ اور علماء حق کیساتھ ظلم کرنے والے اس دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی اللہ کی پکڑ سے بچ نہیں سکتے۔ آخر میں ملک وملت اور حاضرین کیلئے اجتماعی دعائے خیر کروائی گئی۔

Gathering

Gathering

Gathering

Gathering