نماز جمعہ

Namaz e Juma Vienna

Namaz e Juma Vienna

ویانا (اکرم باجوہ) ویانا آسٹریا میں رمضان المبارک کے دوسرے جمعہ مبارک کے موقع پر نماز جمعہ کے چھوٹے بڑے اجتماع منعقد کیئے گے سب سے بڑا اجتماع سعودی عرب کے زیرانتظام مرکزی اسلامک سنٹر ویانا میں منعقد ھوا۔

پاکستانی مساجد جن میں پاکستانیوں کی پہلی مذہبی درس گاہ مسجد البلال ویانا، نور اسلامک سنٹر، منہاج القرآن سنٹر، مسجد المدینہ ویانا کے علاوہ ایرانی امام بار گاە علی مسجد میں بھی نماز جمعہ کے اجتماع منعقد کیئے گے۔

علامہ حضرات نے رمضان شریف کی فضیلات پر بڑی تفصیل سے روشنی ڈالی اور جمعہ کے خطبہ اور نماز جمعہ کے بعد خصوصی طور پر پاکستان کی ترقی، خوشحالی، سلامتی اور امن و امان کیلیے خصوصی اجتماعی دعا کی۔