پری کوارٹر فائنل مقابلے میں ینگ عزیز آباد شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے آئوٹ

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کلری محمڈن فٹ بال اسٹیڈیم آگرہ تاج لیاری پر جاری آل کراچی ہمارا پاکستان فٹ بال کپ 2015ء میں کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل میچ میں ڈرگ روڈ کی معروف ٹیم اعظم اسپورٹس نے اپنے نہایت شاندار کھیل کی بدولت ینگ عزیز آباد کلب کو 4-1سے زیر کرکے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی فاتح ٹیم کی جانب سے نوید اللہ نے دو جبکہ سلیم اللہ اور رئوف نے ایک ایک گول اسکور کئے۔

کھیلے گئے دوسرے کوارٹر فائنل میچ میں نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل کراچی ککرز نے مد مقابل مضبوط اور سخت حریف ماری پور بلوچ کو پنالٹی ککس پر 4-3سے شکست دیکر کوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ان میچوں میں ریفری کے فرائض نذر شباب،شوکت گھوٹائی اور نیاز احمد نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر نیاز احمد اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔