تبلیغ دشمنی اور قادیانیت نوازی حکمرانوں کی تباہی کا باعث بنے گی، مفتی محمد نعیم

Mufti Mohammad Naeem

Mufti Mohammad Naeem

کراچی: جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم تبلیغی جماعت کے غیر ملکی وفود کو ویزے جاری نہیں کیے گئے اور قائد اعظم ینورسٹی کے فزکس فیکلٹی کو ڈاکٹر عبدالسلام کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ واپس نہیں لیا گیا تو ہم ملک بھر تمام مذہبی جماعتوں کو متحد کرکے احتجاج کریں گے، وفاقی حکومت آئے روز اسلام کیخلاف اقدامات کے ذریعے ملک کے اسلامی تشخص کو ہم سے چھینا چاہتی ہے، حکمران ملکی خزانہ لوٹنے کے ساتھ ساتھ قومی تشخص بھی لوٹنے میں سرگرم ہیں۔

ائمہ مساجد اور عوام الناس اپنے گھروں اور مساجد میں آیت کریمہ کا ورد کریں، اللہ جلد ان ظالم حکمرانوں سے ہمیں نجات دے (امین) جمعے کو جامعہ بنوریہ عالمیہ میں علماء کرام اور ائمہ کرام کے ایک اجلاس سے گفتگوکرتے ہوئے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے وزارت داخلہ کی جانب سے دعوت تبلیغ کے لیے رائیونڈآنے والے بیرون ملک کے وفود کو ویزے جاری نہیں کیے جانے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایک طرف نوازحکومت نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں جس کا واضح ثبوت پاناما پیپر ہے دوسری جانب ملک کے آئین کے خلاف قادیانیوں پر نوازشیں کی جارہی ہیں اورایک ایسی جماعت کے افراد کو ویزے نہیں جاری کیے جارہے ہیں جس جماعت نے دنیا بھر میں اسلام کے امن کے پیغام کو دنیا بھر میں پھیلانا کا اہم کردار ادا کیاہے جن کا ایجنڈا اللہ کی وحدانیت کا پرچار کے سواء کچھ بھی نہیں ہے۔

ایسی جماعت کے افراد کو ویزے نہیں دینا پابندیاں عائد کرنا اسلامی جمہوریہ کیلئے شرمناک بات ہے، انہوں نے کہاکہ، نوازحکومت نے مذہبی طبقے کوسب سے زیادہ نقصان پہنچایا،کبھی ینورسٹیز میں تبلیغی وفود پر پابندی عائد کرتے ہیں تو کبھی قادیانیوں کو اپنے بھائی قرار دیکر ان پر نوازشیں کی جارہی ہے اور قائد اعظم ینورسٹی کی فزکس کی فیکلٹی کو قادیانی معلون عبدالسلام کے نام سے منسوب کیاگیا کیا کوئی ایسا شخص نہیں ہے جس کی ملک کیلئے گراں قدر خدمات ہو ان کے نام سے منسوب کیاجاتا،انہوں نے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں حکمران بیرونی اشاروں پر اس طرح کے اقدامات کے ذریعے سے ملک کو سیکولر بنانے کی کوشش میں مصروف ہیں ان شاء اللہ ان کے عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے حکمرانوں کو تبلیغ دشمنی اور قادیانیت نوازی تباہی کا باعث بنے گی ، انہوں نے کہاکہ اب عوام کو حکمرانوں کیخلاف اٹھ کھڑا ہونا چاہیے کیونکہ حکمران تمام حدیں کراس کرچکے ہیں ائمہ مساجد اور عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ اپنے گھروں میں آیت کریمہ کا ختم شروع کردیں حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں، دیکھیں پھر ان حکمرانوں سے اللہ تعالیٰ کیسے نجات دیتے ہیں۔