پریم رتن دھن پایو نے سینماؤں میں دھوم مچا دی

 Prem Ratan Dhan Payo

Prem Ratan Dhan Payo

ممبئی (جیوڈیسک) سلمان خان کی نئی فلم ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ نے کامیابیوں کے سارے ریکارڈ توڑتے ہوئے پہلے ہی روز 40 کروڑ سے زائد رقم کی کمائی کر ڈالی ہے۔

فلم بینوں نے ابھی سے فیملی ڈرامے کے شوز گننے شروع کردیے ہیں۔ اس فلم میں سلمان خان کے ساتھ سونم کپور مرکزی کردار میں گلوہ گر ہوئی ہیں۔ فلم ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ریلیز کے پہلے روز سب سے زیادہ کمائی کرنے والی دوسری فلم بن گئی ہے اور باکس آفس پر کئی ریکارڈ اپنے نام کرنے کی شروعات کر دی ہے۔

فلمی شائقین نے سلمان خان کے کردار کو بے حد سراہا ہے اور انہیں سنیما گھروں کا رخ کرنے پر مجبور کر دیا ہے جس کے بعد سنیما گھروں میں فلم کی ہاؤس فل نمائش جاری ہے۔