پریمیئر لیگ ، سائوتھمپٹن نے آرسنل کو چار صفر سے ہرا دیا

Premier League Mach

Premier League Mach

لندن (جیوڈیسک) پریمیئر لیگ فٹبال میں کھیلے میچ میں سائوتھمپٹن نےآرسنل کو یکطرفہ کھیل کے بعد صفر کے مقابلے میں چار گولز سے ہرا دیا۔

پریمیئر لیگ فٹبال میں کھیلے گئے میچ میں آرسنل اور ساؤتھمپٹن کی ٹیموں میں مقابلہ ہوا۔ ساؤتھمپٹن نے کھیل کے آغاز سے ہی حریف ٹیم پر پریشر برقرار رکھا اور حریف کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا ۔ انہوں نے میچ کے انیسویں منٹ میں پہلا گول داغ کر برتری قائم کی۔

اس کے بعد ساؤتھمپٹن نے وقفے وقفے سے مزید تین مرتبہ بال کو جال کا راستہ دکھایا ۔ جبکہ دوسری ٹیم ایک بھی گول سکور کرنے میں ناکام رہی ۔ فاتح ٹیم کی جانب سے شین لونگ دو گولز داغ کر نمایاں رہے۔